ریلوے پولیس نے بیکانیر ایکسپریس کے ٹکٹ چیکر سمیت دو لوگوں کو تین لاکھ 77
ہزار روپے کے نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ناگور ریلوے پولیس کے انچارج
رام چندر نے بتایا کہ کل رات پوری بیکانیر ایکسپریس کے ائرکنڈیشنڈ کوچ سے
ٹکٹ چیکر ذاکر حسین کو تین لاکھ 77 ہزار روپے کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ
ذاکر حسین کو یہ نوٹ ان کے سالے سمیر خاں نے ناگور میں
سپرد کئے تھے۔ اس اطلاع پر پولیس نے اس کے سالے کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
ذاکر حسین نے برآمد نوٹوں میں تین لاکھ 46 ہزار روپے کے نوٹ دو دو ہزار کے
نئے نوٹوں میں اور باقی رقم ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کی شکل میں ہے
پولیس نے اسکی اطلاع انکم ٹیکس محکمہ کو دے دی ہے۔